انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے پر ڈالر 163.92 سے بڑھ 164.01 روپے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک ایکچینج میں مندی رجحان جاری ہے ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 106 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، 100 انڈیکس0.36 فیصد کمی سے 47 ہزار 270 کی سطح پربند ہوا۔9.39 ارب روپے مالیت کے 9.39 کروڑ شیئرز کا کاروبارکیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert