کراچی میں بارش، سندھ اسمبلی کی چھت بھی ٹپکنے لگی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ہونے والی بارش سے نشیبی علاقوں میں کچے گھروں کی ہی نہیں بلکہ ریڈ زون میں واقع سندھ اسمبلی کی چھت بھی ٹپکنے لگی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارش سے نشیبی علاقوں میں کچے گھروں کی ہی نہیں بلکہ ریڈ زون میں واقع سندھ اسمبلی کی چھت بھی ٹپکنے لگی جس پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے احتجاج بھی کیا ہے۔
کراچی میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے بارش کے باعث جہاں شہر کے نشیبی اور کچے علاقوں میں صورتحال ابتر ہوئی ہے وہیں ریڈ زون میں بھی پانی جمع ہوگیا ہے جب کہ بارش کے دوران اسی علاقے میں واقع سندھ اسمبلی کی چھت بھی ٹپکنے لگی جس کی پی ٹی آئی کے ایم پی اے شہزاد قریشی نے ویڈیو بنالی۔بارش کے بعد ریڈ زون اور سندھ اسمبلی کی صورتحال پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے شدید احتجاج کیا ہے۔
پی ٹی آئی ایم پی ایز شہزاد قریشی، خرم شیر زمان، شاہنواز جدون، سعید آفریدی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہے 10 منٹ کی بارش سے شہر قائد کا ریڈ زون ڈوب کیا ہے جس میں وزیراعلیٰ ہاؤس اور سندھ اسمبلی کی عمارت بھی موجود ہے جب ریڈ زون کا یہ حال ہے تو باقی شہر کا کیا حال ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ معمولی بارش نے سندھ حکومت کی قلعی کھول دی ہے، سڑکوں پر موجود پانی پی پی کی صوبائی حکومت اور سیاسی ایڈمنسٹریٹر کے منہ پر طمانچہ ہے جب کہ سندھ اسمبلی کی چھت ٹپکنے سے ثابت ہوتا ہے کہ اسمبلی کی تعیمرات میں بھی کرپشن کی گئی ہے۔
دوسری جانب شہر قائد میں دوپہر تک سخت حبس اور گرمی کے بعد وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے، اطلاعات کے مطابق نارتھ کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، صدر، اولڈ سٹی ایریا، نیول کالونی، کورنگی، اختر کالونی، قیوم آباد، ڈیفنس سمیت شہر بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے باعث شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف کچی آبادیوں اور نشیبی علاقوں میں برساتی پانی بھی جمع، منگھوپیر روڈ پر گڑھا پڑ گیا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں ٹریفک جام کی بھی اطلاعات ہیں۔
بارش کے ساتھ ہی اولڈ سٹی ایریا، موسیٰ کالونی، شہر کے کئی علاقوں میں بجلی بند ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام تک کراچی میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس میں 13 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے اس کے علاوہ پی اے ایف فیصل بیس میں 11، کیماڑی میں 9 اورنگی ٹاؤن میں 5 اور ناظم آباد میں 5.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Recent Posts

پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، عماد وسیم کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ…

3 mins ago

فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنر کے پی حلف اٹھالیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے…

6 mins ago

ہم چاہتے ہیں خیبرپختونخوا ترقی کرے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں…

9 mins ago

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

3 hours ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

3 hours ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

3 hours ago