پی اوایف واہ کےایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکا۔۔۔۔3 ملازمین جاں بحق،2 زخمی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پی اوایف واہ کےایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3ملازمین جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی ہوگئے . تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ائی ایس پی آر کے مطابق پی اوایف واہ کےایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکا فنی خرابی کےباعث ہوا جس میں3 ملازمین جاں بحق،2 زخمی ہوگئے ہیں .

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ حادثےکےزخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ جائےحادثہ کومکمل طورپرکلیئرکردیاگیا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ پی اوایف کی ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم نےصورتحال کنٹرول کرلی . .

متعلقہ خبریں