ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ پنجاب صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرات ، منڈی بہاؤالدین اورگوجرانوالہ میں چند مقا مات پر
تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخواصوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان ،بونیر،دیر،سوات، مردان، پشاور اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔سندھ صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی، ٹھٹھہ اوربدین میں ہلکی بارش بوندا باندی کی توقع ہے۔بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ۔
