پاکستان کو آئندہ چند دنوںمیں 2.77ارب ڈالر ز مل جائیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئندہ چند دنوںمیں 2.77ارب ڈالر ز مل جائیں گے۔ انھوںنے کہاہے کہ آئی ایم ایف نے مختلف ملکوں کو 650ارب ڈالر زمنتقل کیے ہیں۔ یہ فنڈز جلد ہی سٹیٹ بینک کو براہ راست منتقل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا
کہ بجٹ میں کافی اقدامات کیے ہیں، گروتھ کی توقع کررہے ہیں، کسانوں کوجدید مشینری کے حصول کیلئے قرضے دیں گے۔ شوکت ترین نے کہا کہ کچھ دن سامنے نہیں آیا تو لوگوں نے کہا غائب ہوگیا ہوں۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان روشن بتایا گیا تھا۔ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان کیا تھا ، آئی ایم ایف کے اس فیصلے سے پاکستان کو بھی 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔

WhatsApp
Get Alert