بجلی کے نرخوں میں7روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں7روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی، بجلی کے نرخوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، وفاقی کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، وفاقی کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد کی، بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرلائف لائن صارفین کو خصوصی رعایت دی جائے گی، 100یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کے نرخ نہیں بڑھائیں گے، گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کو متبادل ذرائع سے چلایا جا رہا ہے، کراچی کے ایٹمی پاور پلانٹ کےٹو کی ری فیولنگ جاری ہے، ایٹمی پاورپلانٹ سے مزید 1100میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ افغانستان سے کوئلے کی درآمد کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، کوئلے سے بھری 3 ٹرینیں ساہیوال پہنچ چکی ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفاقی مشیر قمر الزمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑا تھا جب ہماری قیادتوں نے تحریک عدم اعتماد پیش کی اور وہ کامیاب ہوئی، اور پاکستان دورنحوست سے جان چھوٹی، ایک سوال کیا جاتا ہے کہ آخر کیا ضرورت تھی کہ جب عمران خان اور اس کے ساتھی اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گرنے کے قریب تھے، میں اس پر کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے لیے بھاگنے کا آپشن بڑا آسان تھا، لیکن ہم نے حکومت چھوڑنے کی بجائے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا، مسلم لیگ ن کا ذہن بن گیا تھا کہ ہم الیکشن میں چلے جائیں گے، لیکن پھر کچھ چیزیں سامنے آئیں کہ نگران حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیسے کرے گی؟ لیکن ہم سب سیاسی جماعتوں نے ریاست سے وفاداری کی خاطر سیاست کا بوجھ اٹھایا، بلکہ عمران خان کے گناہوں کا بوجھ بھی اٹھایا ، لیکن جب ملک کی بقاء کی بات آجاتی ہے تو پھر سیاست بعد کی بات ہے۔
ابھی ہمارے پاس 13مہینے ہیں جس میں تمام چیلنجز کو حل کرنا ہے۔

Recent Posts

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

16 mins ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

28 mins ago

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

45 mins ago

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے…

53 mins ago

گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ گندم کےبعدکپاس…

58 mins ago

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

3 hours ago