پہلے کوئی مقدمہ نہیں تھا، قائد حزب اختلاف بنا تو22مقدمے بنا دئیے گئے‘ حلیم عادل شیخ

لاہور(قدرت روزنامہ)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سندھ میں مجھے قائد حزب اختلاف بنایا ،جب قائد حزب اختلاف نہیں تھا تو کوئی مقدمہ درج نہ ہوا ،اس کے بعد 22 مقدمات درج کیے گئے .

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کرپشن میں ڈوبی حکومت نے میرے خلاف کرپشن کا کیس درج کیا ،میری جان کو خطرہ ہے ،ایک ہفتہ پہلے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا، میرے قتل کی سازش بلاول ہائوس میں تیار کی گئی ، مجھے یہ بذریعہ روڈ لے جانا چاہتے ہیں ،خدشہ ہے راستے میں یہ کوئی حرکت کر سکتے ہیں ،یہ ہتھکڑیاںچوروں کے لئے ہیںہمارے لیے یہ زیور ہے ،میں نے سندھ حکومت کی کرپشن بے نقاب کی جس کی وجہ سے یہ مقدمہ درج ہوا ،بڑے بڑے چور بغیر ہتھکڑی کے پیش ہوتے ہیں مجھے ہتھکڑی لگائی گئی .

. .

متعلقہ خبریں