خیبر پختونخوا حکومت کا صوابی کے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ

صوابی (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوابی کے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے متاثرہ علاقوں کے بارے میں رابطہ کیا۔ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قراردے کر ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا،صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دے گی۔
جبکہ مستقبل میں سیلاب کو روکنے کیلئے جامع پلان بنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دیاگیا،بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بعد بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دیکر ایمرجنسی نافذ کر دی۔

بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہا،موسلا دھار بارشوں کے باعث صوبے کے ندی نالے بپھر گئے ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے، پانی میں بہنے اور ڈوب جانے کے واقعات میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں کے باعث قلعہ سیف اللہ، ژوب، پشین، ہرنائی اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ مسلم باغ، قمرالدین اور خشنوب میں سیلابی صورتحال ہے، خشنوب میں متعدد دیہات میں رات کو سیلابی ریلے داخل ہوئے جبکہ خشنوب میں رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ریسکیو اہلکاروں کو متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق مسلم باغ سول اسپتال کے وارڈز اور ایمرجنسی میں پانی بھر گیا جبکہ مسلم باغ کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے 100سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہداء کے لواحقین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کے دلخراش سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو…

2 mins ago

فارچونر بھول جائیں، چنگان نے اپنی لگژری ایس یو وی کی قیمتیں گرا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی، ٹویوٹا، ہونڈا اور کِیا کے بعد چینی کارساز کمپنی چنگان نے…

9 mins ago

چینی کمپنی نے پاکستان میں 3 الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل ) نے آئندہ چند…

18 mins ago

آئی ایم ایف نے مزید 1300 ارب کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے آئندہ بجٹ میں…

23 mins ago

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہِ پاکستان کا امکان، پرتپاک استقبال کی تیاریاں جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ ہفتے دورہ…

27 mins ago

سرفراز بگٹی نے غیر قانونی طور پر الیکشن لڑا، ووٹوں کی تصدیق کرائی جائے، نوابزادہ گہرام بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ…

35 mins ago