پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان دلہن کی طرح سجی سنوری آئیں نظر ، تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک فیشن برانڈ کے لیے برائیڈل فوٹو شوٹ کرایا ہے ، جس کی کچھ تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں . یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں .

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کسی نہ کسی وجہ سے موضوع بحث بنی رہتی ہیں . ماہرہ خان پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں . وہ پاکستان کی کئی کامیاب فلموں اور ٹی وی شوز میں نظر آچکی ہیں . ہندوستان میں بھی ان کی بہت بڑی فین فالوئنگ ہے . پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کسی نہ کسی وجہ سے موضوع بحث بنی رہتی ہیں . ماہرہ خان پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں . وہ پاکستان کی کئی کامیاب فلموں اور ٹی وی شوز میں نظر آچکی ہیں . ہندوستان میں بھی ان کی بہت بڑی فین فالوئنگ ہے . اب اداکارہ نے اپنے برائیڈل فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہیں . ماہرہ نے یہ فوٹو شوٹ ایک فیشن برانڈ کے لیے کرایا ہے . ہر ایک تصویر میں ان کی خوبصورت ادائیں قابل دید ہیں . ماہرہ نے الگ الگ آوٹ فٹ میں تصاویر کلک کروائی ہیں . فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین کے اس برائیڈل کلیکشن کا نام خورشید ہے . ڈیزائنر نے ہر آوٹ فٹ کو ایک الگ نام دیا ہے . ماہرہ نے اس تصویر میں زرمینہ نام کی ڈریس پہن رکھی ہے . اس تصویر میں ماہرہ نے جو خوبصورت ہرے رنگ کی ڈریس پہن رکھی ہے ، اس کو دلہنیں بارات سے ایک دن پہلے پہنتی ہیں . ماہرہ خان اس لہنگا میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ، جس کا نام مہرو ہے . ماہرہ کی ہر ایک ڈریس کے پیچھے ایک خوبصورت کہانی ہے . ماہرہ خان کو بالی ووڈ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا ، جسے راہل ڈھولکیا نے ڈائریکٹ کیا تھا . ہندوستانی حکومت نے اڑی حملہ کے بعد پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی لگا دی تھی . ماہرہ اس کے بعد سے کسی ہندوستانی فلم یا شو کا حصہ نہیں بنی ہیں . . .

متعلقہ خبریں