حریم شاہ کی کچن میں کام کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

انقرہ (قدرت روزنامہ) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ترکی میں اپنے مبینہ ہنی مون کے دوران ایک سلجھی ہوئی اور گھریلو خاتون کے طور پر دیکھی گئی ہیں . سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک پر اپنےاکائونٹ پر حریم شاہ نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں سکارف پہنچ کر کچن کی صفائی کر رہی ہیں .

وہ ایک کپڑے کے ساتھ کچن کی الماریاں اور کاؤنٹر صاف کرتی ہیں اور صفائی ستھرائی کا یہ کام وہ ترکی کے شہر استنبول میں ہنی مون کے دوران کر رہی ہیں . رپورٹ کے مطابق حریم شاہ کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ انہوں نے سندھ کے ایک صوبائی وزیر کے ساتھ شادی کر لی ہے اور پھر ان کی طرف سے ہنی مون پر ترکی جانے کا اعلان کیا گیا اور ترکی میں بنائی گئی ویڈیوز بھی پوسٹ کی گئیں . .

متعلقہ خبریں