پاکستان کے نامور یوٹیوبر معاذ صفدر کی ’ماہانہ آمدنی‘ آپ کو حیران کر دےگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی یوٹیوبر، وی لاگراور نامور ٹک ٹاکرمعاذ صفدر کی آمدن کتنی ہے اور اب تک وہ کون کون سے اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں . یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یوٹیوبراور وی لاگرمعاذ صفدر مسلسل ایک سال وی لاگز بنا کر وی لاگنگ کی دنیا میں نیا ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں .


معاذ صفدر صرف 22 سال کی عمر میں کروڑ پتی بن گئے ہیں، ان کے 2.3 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں اور ان کی تمام ویڈیوز کو باقاعدگی سے لاکھوں افراد دیکھتے ہیں .

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے ماہانہ آمدنی کے بارے میں پوچھا تو معاذ صفدر نے جواب دیا کہ میری آمدنی پاکستان میں دو آلٹو کاروں کی قیمت کے برابر ہوگی، آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں ماہانہ دو آلٹو کاروں کے برابر کماتا ہوں .
یہ جان لیں کہ ایک آلٹو کی قیمت اب 18 سے 22 لاکھ تک ہے، ماڈلز کے مطابق قیمتیں بدل جاتی ہیں .

معاذ صفدر نے مزید کہا کہ صرف میری آمدنی کے بارے میں نہ پوچھیں بلکہ اس کے پیچھے کی جانے والی کوششوں، محنت اور سفر کے بارے میں بھی پوچھیں .

معاذ کے پرستار واقعی اس کے حیرت انگیز سفر سے متاثر ہوئے اور اس پر مسلسل اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں .

ویڈیو دیکھیں
واضح رہےکہ یوٹیوبر معاذ صفدر کی جانب سے گزشتہ ایک سال مسلسل ویلاگنگ کر کے ’one year challenge‘ کے نام سے نیا ریکارڈ بنا لیا گیا ہے .
معاذ صفدر کی جانب سے مسلسل ایک سال تک روزانہ کی بنیاد پر یوٹیوب چینل پر ویلاگز اپلوڈ کر کے 1.9 ملین سبسکرائبرز حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ اِن کے یوٹیوب کے چینل پر اس وقت 4437 ویڈیوز موجود ہیں . معاذ صفدر نے 1 سال کا ویلاگنگ چیلنج مکمل کیا اور یہ چیلنج مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے .

. .

متعلقہ خبریں