ایران نے مفاہمتی دستاویز کا متن فارسی میں لکھوانے پر کیوں زور دیا؟ خاص وجہ جانیے

تہران(قدرت روزنامہ) ایران نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی دستاویز کا متن فارسی میں بھی لکھوانے پر زور دیا جس کی بہت خاص وجہ تھی۔

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے مفاہمتی یادداشت کے جامع متن پر ایران اور امریکا دونوں کے صدور نے دور سے ڈیجیٹل دستخط کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں جنگ کے خاتمے سے متعلق یہ معاہدہ مکمل طور پر قانونی طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی دستاویز کا متن ایران کے زور دینے پر انگریزی کے ساتھ فارسی میں بھی تحریر کیا گیا۔ ایسا کیوں ہوا، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خاص وجہ بتا دی۔

تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مفاہمتی دستاویز کے متن پر دو زبانوں فارسی اور انگریزی میں دستخط کیے گئے۔ ہم نے زور دیا تھا کہ متن فارسی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہونا چاہیے۔

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ مفاہمتی دستاویز کا متن انگریزی کے ساتھ فارسی زبان میں لکھوانے کا مقصد یہ تھا کہ متن کے معنی تبدیل نہ ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ انگریزی زبان کے بعض الفاظ کا من پسند ترجمہ کیا جا سکتا ہے، لیکن فارسی زبان کا نہیں۔ ہم نے مطلوبہ فارسی ترجمے پر بھی دستخط کیے ہیں، اور فارسی ترجمے پر دستخط کرنا ہماری شفافیت کی بلندی کو ظاہر کرتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert