پاکستان

عمران خان کا نام 100 بار ای سی ایل میں ڈالیں،فرق نہیں پڑتا،فرخ حبیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نام 100 بار ای سی ایل میں ڈالیں، فرق نہیں پڑتا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے حکومت کی جانب سے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے ملک سے باہر نہیں جانا اس لئے فرق نہیں پڑتا۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا ہے تو 100بار ڈالیں، حکومت جو مرضی کرلے انتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اب یہ ریفرنس اور ای سی ایل میں غیرقانونی طورپرنام ڈالناچاہتے ہیں توڈال لیں ، جو یہ کررہےہیں اس سے عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہےکہ عمران خان کواقتدارمیں آنےسے روکاجاسکے،یہ خوفزہ ہیں ان کی توجہ عوامی مسائل پر نہیں ہیں۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ لوگ مہنگائی میں مبتلا ہیں ان کو لوگوں کے مسائل کیلئے اجلاس کرنا چاہیے ، ان کی توجہ صرف عمران خان کی طرف ہے کہ کیسے انتخابی عمل سے دورکریں۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک میں سیاسی فنڈنگ ریزنگ کی بنیاد رکھی ،الیکشن کمیشن کی جانب سےبڑی غلطیاں نظرآرہیں ہیں، الیکشن کمیشن نے فیصلے میں جنہیں غیرملکی لکھا وہ پاکستانی ہیں اور منظرعام پر ہیں۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ بغض میں اتنے آگےچلے گئے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے بھی پیچھے پڑگئے ، وفاق سے امپورٹڈ حکومت جلد ختم ہوگی۔

متعلقہ خبریں