مریم نواز نے آزاد کشمیر جلسے کی ویڈیو شیئر کردی

(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے آزاد کشمیر پٹہکہ جلسے میں مجمعے کی ویڈیو شیئر کردی۔

مریم نواز نے شیئر کی گئی ویڈیو میں آزاد کشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ آزاد جموں و کشمیر۔

نواز شریف کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ بھی جیتیں گے، مریم نواز

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون نے آزاد کشمیر کے علاقے پٹہکہ میں میدان سجایا ہوا ہے، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب بھی جلسہ گاہ پہنچے۔

سابق وزیر اور امیدوار اسمبلی نورین عارف اور امیدوار سید مرتضیٰ گیلانی نے مریم نواز کا استقبال کیا۔

جس نے ساری زندگی کھیل کود میں گزاری اسے خارجہ پالیسی کا کیا پتا؟ مریم نواز

اسٹیج پر سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن بھی موجود تھے۔

نون لیگ کا پہلا انتخابی جلسہ پٹہکہ میں ہوا، جس کے بعد مریم نواز وادی نیلم میں بھی کارکنوں سے خطاب کریں گی۔

WhatsApp
Get Alert