کچلاک میں کم سن بچی کے ضعیف العمر شخص سے نکاح کا معاملہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا نوٹس،والد گرفتار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کم سن بچی کے ضعیف العمر شخص سے نکاح کے معاملے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا نوٹس
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے کہا ہے کہ کم سن بچی ببو کے والد عبدالباقی کو چمن سے گرفتار کرلیا گیا،
ایف آئی آر کے اندراج اور گرفتار ملزم کی حوالگی کے لیے کوئٹہ پولیس سے رابطہ کیا جارہا ہےواقعہ کی کڑیاں کچلاک میں 15 سالہ بچی کے قتل کے واقعے سے ملتی ہیں
، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں
کم سن بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا،
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں
بچی کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے،
واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی
کم سن بچی سے متعلق معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مرکزی ملزم سمیت دیگر ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
واقعے کی تحقیقات میں سامنے آنے والے تمام حقائق کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا
بلوچستان حکومت بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے
کم سن بچوں کے حقوق اور تحفظ کے معاملے پر حکومت بلوچستان کی واضح اور دوٹوک پالیسی ہے،
بلوچستان میں انسداد کم عمری کی شادی کا قانون موجود ہے
