صحافی نصیر کاکڑ پر مبینہ تشدد کے واقعے کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا نوٹس ‘ مقدمہ درج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صحافی نصیر کاکڑ پر مبینہ تشدد کے واقعے کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی، جس پر کوئٹہ پولیس نے ملزم ملک باری کاکڑ کے خلاف تھانہ گوالمنڈی میں مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل نے صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ وزیراعلیٰ کے اسٹاف آفیسر سید امین نے بھی پولیس حکام اور متاثرہ صحافی نصیر کاکڑ سے رابطہ کیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ملزم ملک باری کاکڑ کے خلاف تھانہ گوالمنڈی میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert