عالمی دنیا

افغانستان میں پھنسے غیرملکیوں کا انخلا، پی آئی اے کا خصوصی آپریشن

افغانستان (قدرت روزنامہ)امریکی فوجیوں کے واپس جانے اور طالبان کی تیز پیش قدمی کے باعث افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے مختلف ممالک کی درخواست پر پاکستان کی قومی ایئر لائن نے آج خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا ایک بوئنگ 777 طیارہ آج صبح 11 بجے جبکہ ایک ایئر بس صبح 9 بجے اسلام آباد سے کابل پہنچے ہیں۔

غیرملکیوں اور مختلف ملکوں کی کمپنیوں کے افغانستان میں پھنسے ورکرز کو کابل سے نکالا جائے گا، مختلف ممالک نے پی آئی اے سے خصوصی آپریشن شروع کرنے کی استدعا کی تھی جس پر پی آئی اے نے افغانستان کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسافروں کے لوڈ کے پیش نظر پی آئی اے نے افغان سول ایوی ایشن حکام سے اضافی پروازوں کی اجازت لی تھی۔آپریشن کے شیڈول کے حوالے سے جاننے کے لیے پی آئی اے کے ترجمان سے رابطہ کرنے کی کافی کوششیں کی گئی ہیں مگر تا حال معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔

متعلقہ خبریں