معیشت / کاروباری دنیا
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ
کراچی (قدرت روزنامہ)آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں1200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 47 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1029 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار 115 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر بڑھ کر 1764 ڈالر فی اونس ہے۔