اداکاری کے بعد مومنہ اقبال کی وی لاگنگ میں انٹری

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکارہ مومنہ اقبال نے شادی کے بعد یوٹیوب پر وی لاگنگ کا آغاز کردیا اور اپنا یوٹیوب نام مومنہ حمزہ رکھ لیا ہے۔
مومنہ نے مئی 2026 میں حمزہ حبیب سے شادی کی تھی، جس کے بعد اب وہ اپنی نجی زندگی کے مختلف لمحات وی لاگز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کررہی ہیں۔
ان کے یوٹیوب چینل پر اس وقت تقریباً 30 ہزار فالوورز موجود ہیں، جبکہ شوہر حمزہ حبیب کے ساتھ ان کا پہلا وی لاگ بھی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ پہلے وی لاگ میں مومنہ نے شوہر کی جانب سے ملنے والا تحفہ بھی دکھایا، جبکہ ویڈیو میں ان کی نئی ازدواجی زندگی کی جھلکیاں بھی نظر آتی ہیں۔
مومنہ کے یوٹیوب پر نام تبدیل کرنے کے باوجود ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر نام اب بھی مومنہ اقبال ہی درج ہے۔ مومنہ اقبال اداکاری کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہیں اور اب وی لاگنگ کے ذریعے اپنی روزمرہ زندگی کے مزید لمحات مداحوں تک پہنچا رہی ہیں۔
