اگر سانس اور پھیپھڑوں کی بیماری سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو گھر پر کپڑے دھونے کے بعد یہ ایک کام ہر گز نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر سانس اور پھیپھڑوں کی بیماری سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو گھر پر کپڑے دھونے کے بعد یہ ایک کام ہر گز نہ کریں . اکثر ایسا ہوتا ہے کہ خواتین کپڑے دھونے کے بعد انہیں اندر کمروں یا صحن میں ہی خشک ہونے کے لئے ڈال دیتی ہیں .

انہیں اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ یہ ایک انتہائی خطرناک عمل ہے اور اس کی وجہ سے سانس کی بیماریاں اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے . ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کپڑوں سے نکلنے والی نمی اور ڈٹرجنٹ کی وجہ سے بخارات ہمارے پھیپھڑوں کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں . ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کپڑوں کی وجہ سے نمی کا تناسب 30فیصد سے زائد ہوجاتا ہے اور کپڑوں کی نمی جو کہ سانس کے لئے اچھی نہیں ہوتی ہمیں سانس کی تکالیف میں مبتلا کردیتی ہے . جتنی زیادہ نمی ہوگی اتنا ہی فنگس ہونے کا امکان بڑھ جائے گا . کچھ کپڑوں میں دو لیٹر سے بھی زائد پانی ہوتا ہے، جس کی وجہ سے کمرے میں نمی تیزی سے بڑھتی ہے . کچھ لوگوں کے لئے شاید یہ سنگین مسئلہ نہ ہو لیکن جو لوگ پہلے ہی دمے یا کینسر کا شکار ہوں انہیں اس سے کافی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں تاہم نارمل لوگوں کے لئے بہترہے کہ وہ احتیاط کریں . . .

متعلقہ خبریں