چیف سلیکٹر محمد وسیم نے شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہ کرنیکی وجہ بتادی

لاہور(قدرت روزنامہ) چیف سلیکٹر مینز کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں آل راؤنڈر شعیب ملک کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ محمد وسیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء ، نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز اور انگلینڈ کے خلاف پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا۔ محمد وسیم سے شعیب ملک کو سکواڈ میں شامل نہ کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں یو اے ای میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے بعد ہی شروع ہوگئی تھیں۔
محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اس عرصے کے دوران جو کھلاڑی ٹیم میں نظر نہیں آرہے، یہ واضح پیغام ہے کہ وہ اُن کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے اور ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے نہیں کھیلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ٹریک پر تھے کہ جو لڑکے ہم نے تیار کیے تھے اور جو ابھی تک ہمارے ساتھ چلتے ہوئے آرہے ہیں اور انہوں نے ہمیں میچز بھی جتوائے ہیں، ان ہی پر ہمارا اعتماد تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ذہن میں اس طرح کی سوچ نہیں تھی کہ ہم آخری منٹ میں کسی کو اس طرح ٹیم میں لے آئیں۔
