فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی اداکاراؤں کے پڑوسی ملک میں چرچے

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی فلمساز بلال لاشاری کیفلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی اداکاراؤں کے پڑوسی ملک میں بھی چرچے ہورہے ہیں . فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ’کریکٹر پوسٹرز‘ جاری کر دیئے گئے ہیں .

کیرکٹر پوسٹرز دیکھنے کے بعد بھارتی سُپر اسٹارز بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے .
اداکارہ حمائمہ ملک نے ’دارو‘ کے کردار کا پوسٹر شیئر کیا تو بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حمائمہ اچھی لگ رہی ہیں، فلم میں آپ کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کے منتظر ہیں، آپ کو کامیابی ملے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)


دوسری جانب انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے بھی اس فلم میں اپنے کردار ’مکھو‘ کا پوسٹر شیئر کیا تو بالی ووڈ کے اداکار ہریتک روشن نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لَو اِٹ .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


یاد رہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، یوٹیوب، ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام پر 60 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں . فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں پاکستانی انڈسٹری کے کچھ نامور گلوکاروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں علی عظمت اور فارس شفیع شامل ہیں .
اس کے علاوہ ملک کے سب سے زیادہ مہنگے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک اور گوہر رشید شامل ہیں .

اس ہی وجہ سے فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم کہا جارہا ہے . اس فلم کے ڈائیلاگز ناصر ادیب نے لکھے ہیں جبکہ اسکرین پلے بلال لاشاری نے لکھا ہے .
یہ فلم 1979ء میں ریلیز ہونے والی کلاسک پاکستانی فلم ’مولا جٹ‘ کا ریمیک ہے . یاد رہے کہ پروڈکشن ٹیم نے اس فلم کو 2019ء میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اب یہ 13 اکتوبر 2022ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی .

. .

متعلقہ خبریں