اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 8ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں . عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ عالمی خام تیل کی قیمتیں 8ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں .
برینٹ خام تیل 4ڈالر 31سینٹ کمی کیساتھ 86.15ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4ڈالر 75سینٹ کمی کے بعد 78.74ڈالر پر آگئی .