کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے . ترجمان سندھ گورنر ہاؤس کے مطابق کامران ٹیسوری اور مولانا فضل الرحمان کی گفتگو میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .
ترجمان کے مطابق مولانا فصل الرحمان کا گورنر سندھ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا . گورنر سندھ نے چوہدری شجاعت حسین سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا .