عمران خان کی تمام سیاسی زندگی یوٹرن میں ہی گزری ہے، شیری رحمٰن
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ 7 ماہ سے عمران خان امریکا اور اسٹیبلشمنٹ پر حکومت گرانے کا الزام لگا رہے تھے، ان کی تمام سیاسی زندگی یوٹرن میں ہی گزری ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ امریکی لابنگ فرم سے معاہدے کے بعد عمران مسلسل اپنے بیانیے سے یوٹرن لے رہے ہیں۔
ان کی نفرت انگیز سیاست سے جو ملک اور اداروں کو نقصان ہوا کیا ایک یو ٹرن لینے سے اس کا ازالہ ہو جائے گا؟ ان کی تمام سیاسی زندگی یو ٹرن میں ہی گزری گی کیوں کہ ان کی سیاست ملک اور عوام سے نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی مفادات سے جڑی ہوئی ہے۔ 3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 22, 2022
انہوں نے کہا کہ اچانک انہیں خیال آیا کہ ان کی حکومت گرانے میں کوئی بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی، یہ جانتے تھے عدم اعتماد میں کوئی سازش نہیں تھی، وہ آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا۔
گزشتہ سات ماہ سے عمران خان امریکہ اور ایسٹبلشمنٹ پر حکومت گرانے کے الزام لگا رہے تھے، اچانک ان کو خیال آیا کہ ان کی حکومت گھرانے میں کوئی بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی۔ امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد عمران خان مسلسل اپنے بیانیے سے ہر یو ٹرن لے رہے ہیں۔1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 22, 2022
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز سیاست سے ملک اور اداروں کو پہنچنے والے نقصان کا یوٹرن سے ازالہ ہوجائے گا؟ موقع سے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو داؤ پر لگا دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حقیقی آزادی کے جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار پھیلایا، عمران کی سیاست ملک اور عوام سے نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی مفادات سے جڑی ہے۔