بچوں کی موجیں؛ موسم سرما کیلئے تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے صوبے میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مطابق صوبے کے سردعلاقوں میں 15 دسمبر سے موسمِ سرما کی تعطیلات شروع ہوجائیں گی، چھٹیوں کا فیصلہ طلبہ کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق صوبے کے سردعلاقوں میں 15دسمبر سے 28فروری تک بند رہیں گے جبکہ صوبے کے گرم علاقوں میں 22دسمبر سے 31دسمبر تک بند رہے گے۔