اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، پرویز الہٰی


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے خود کو پی ٹی آئی کے اعتماد کا ووٹ دلانے کے اعلان سے علیحدہ کر لیا . پرویز الہٰی نے کہا اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، گورنر پنجاب کے غیرقانونی حکم کو نہیں مانتے، اعتماد کا ووٹ لیا تو یہ گورنر کے غیر قانونی حکم کی توثیق ہوگی .


گوجرانوالہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دے، 25 تاریخ کو اپنا حال یاد رکھے، ان کی زبانیں نکلی ہوئی تھیں، آپ کو جان کے لالے پڑے ہوئے تھے، شکر کرو اللّٰہ تعالیٰ کا، پی ٹی آئی والےکم از کم اپنے لیڈر عمران خان کی بات کو فالو کریں .
انہوں نے کہا کہ میں توخود ویسے ہی کر رہا ہوں جو عمران خان کہہ رہے ہیں، بزدار کی حکومت یہ کام کر لیتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے، اللّٰہ کو نا شکری پسند نہیں، بڑی مشکل سے پی ٹی آئی کی حکومت سنبھل چکی ہے . پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگ کے نالائق پیچھے رہ جائیں گے، شہباز شریف بے نقاب ہوگیا .

. .

متعلقہ خبریں