’اگر پاکستانی طالبان ،افغان طالبان کے سربراہ کو مانتے ہیں تو ان کی بات بھی ماننا ہو گی ‘ افغان طالبان کے ترجمان نے واضح کردیا

کابل(قدرت روزنامہ)افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی طالبان، افغان طالبان کے سربراہ کو اپنا سربراہ مانتے ہیں تو انہیں ان کی بات بھی ماننا ہوگی . جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے سربراہ بار بار واضح کرچکے ہیں کہ افغان سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی .

انہوں نے کہا کہ پاک افغان طویل سرحد پر بعض مقامات ایسے ہیں جہاں ابھی تک ان کی رسائی نہیں، حکومت کی تشکیل کے بعد اس سے متعلق مکینزم بنائیں گے . . .

متعلقہ خبریں