راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیرِ ہائر ایجوکیشن کمیشن خیبر پختون خوا کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کا استحصال کر رہی ہے . جاری کیے گئے بیان میں کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کا حصہ نہیں دے رہی ہے .
اُنہوں نے کہا کہ 25 ویں آئینی ترمیم کا مقصد قبائلی علاقوں میں ترقی کرنا اور قبائلی علاقوں میں اسمبلی انتخابات کروانا اصل مقصد تھا .
کامران بنگش نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں پہلی بار قبائلی اضلاع سے ممبر اسمبلی بنے، وفاق نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جہاں 10 سالہ ترقیاتی فنڈ کو ایک کمیٹی کے سپرد کیا . ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات قبائلی اضلاع کو اندھیروں میں دھکیلنے کے مترادف ہیں .
کامران بنگش نے کہا کہ گورنر اور ایک بیوروکریٹ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، گورنر کو ایک بیوروکریٹ کی سرپرستی میں رکھنا مذاق ہے . اُنہوں نے مزید کہا کہ وفاق کے اس نوٹیفکیشن کو ہر جگہ پر چینلج کیا جائے گا، ہم اس کمیٹی کے خلاف عدالت میں جائیں گے .
کامران بنگش کا یہ بھی کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں کے باسیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے، قبائلی اضلاع کو اس طرح ایک کمیٹی اور بیوروکریٹ کے سپرد کرنا ان کی توہین ہے .