ایک لڑکی کو دوستی کے رشتے نے ہی اتنا بڑا دھوکہ دیا کہ اس کا دل ٹوٹ گیا . اس واقعہ کے بعد لڑکی نے ایسا دلچسپ بدلہ لیا کہ آپ جان کر حیران رہے جائیں گے . غیر ملکی میڈیا کے مطابق لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھی اور جلد ہی ان کی شادی ہونے والی تھی . اسی درمیان بیسٹ فرینڈ نے اس کو دھوکہ دیا اور اس کی سہیلی کے ساتھ رشتہ قائم کرلیا . اس کو شادی سے کچھ دیر پہلے ہی منگیتر اور سہیلی کے معاشقہ کا پتہ چلا . لڑکی نے اپنی دوست کی سالگرہ پر اس کو ایسا تحفہ دیا جس کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئی . لڑکی نے اپنی سہیلی کو دینے والے گولڈ نیک لیس پر جو لکھوا یاتھا وہ سہیلی کو شرمندہ کردینے کے لئے کافی تھا . اس کی سہیلی سب کے سامنے پارٹی میں کچھ نہیں کہہ سکی لیکن اس کو معاملہ سمجھ میں آگیا . لڑکی نے سونے کے نیک لیس پر لکھوایا تھا کہ میری جوٹھی چیز رکھ لو . واضح رہے کہ لڑکی نے اس نیک لیس کو بنوانے کا خرچ بھی دوست کے ہی کارڈ سے ادا کیا تھا . اس کلپ کو اب تک ایک ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور تقریبا دو لاکھ لوگوں نے اس کو پسند کیا ہے . .
پورٹیلو (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک پر جیولری میکر لیو پورٹیلو نے لڑکی کے دلچسپ بدلہ کی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے دھوکہ باز دوست کو کیسے سبق سکھایا . دوستی ایسا رشتہ ہے جسے کئی مرتبہ خون کے رشتے سے بھی اہم سمجھا جاتا ہے .
متعلقہ خبریں