اداکارہ ثنا فخر کی سبزساڑھی میں ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ)ساڑھی میں ملبوس معروف اداکارہ ثنا فخر کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آ رہاہے . تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ ثنا فخر نے انسٹاگرام پر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، ویڈیوکے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے زندگی مختصر ہے لیکن میری ساڑھی کا پلو لمبا ہے .

ثنا فخر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالتے ہی وائرل ہو گئی جس کو ابتک 60 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، اداکارہ نے سبز رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں . تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی ویڈیو پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ،بعض صارفین کی جانب سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ کچھ ان کی خوبصورتی اور ساڑھی کی تعریف کر رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں