کرکٹر بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے . بسمہ معروف نے بیٹی کی پیدائش کی خبر 30 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی .

انہوں نے لکھا کہ 'اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹی سے نوازا ہے، الحمداللہ' . بسمہ معروف کی مذکورہ ٹوئٹ کے بعد فالوورز، ساتھی ایتھیلیٹس اور صحافیوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا . اسپورٹس اینکر اور صحافی سویرا پاشا نے بسمہ معروف کو مبارکباد دی اور کہا کہ دوسری اننگز کے لیے تیار رہیں . کرکٹر سہیل انور نے بسمہ معروف اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دی . کرکٹر عمر گل نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی . انگلینڈ کے کرکٹر ہیتھر نائٹ نے بسمہ معروف کو مبارکباد دی . اینکر حیدر اظہر نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا . کرکٹر انور علی خان نے لکھا کہ 'ماشا اللہ، اللہ پاک نصیب اچھے کرے، آمین' . پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ 'ہم بسمہ معروف کو بیٹی کی والدہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں' . . .

متعلقہ خبریں