گھر بنانا اب ایک خواب، سیمنٹ اور سریے کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں

مکوآنہ . / جڑانوالہ(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سیمنٹ اور سریے کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں .

تفصیلات کے مطابق 510 روپے میں بکنے والی سیمنٹ کی بوری 670 روپے کی ہوگئی . ایک لاکھ 12ہزار روپے فی ٹن بکنے والا سریا اب ایک لاکھ ستر ہزار میں فروخت ہورہا ہے . معاشی ماہرین کے مطابق سیمنٹ اور سریا مہنگا ہونے سے تعمیراتی لاگت بڑھنے کے ساتھ ساتھ معیشت بھی متاثر ہورہی ہے . سیمنٹ اور سریے کی قیمتوں میں ایسا ہوشربااضافہ ہوا کہ غریب اب پکیگھربنانے کی خواہش ہی کرسکتیہیں . کورونا وبا کیدوران تعمیراتی شعبے کے لیئے وزیراعظم ن عمران خان نے بڑے اعلانات کییمگرمیٹریل مہنگا ہونیسیوہ متاثرہوتینظرآرہیہیں . وزیر اعظم عمران خان نے غریب کا اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پلان کا اعلان کیا . ملک بھرمیں اس منصوبے کیتحت سستے گھروں کی تعمیر کے لیئے 30 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی . ماہرین کا کہنا ہے کہ تعمیراتی خام مال مہنگا ہونے سے طلب کم ہو رہی ہے . نجی شعبہ کے منصوبے متاثر ہورہے ہیں جس سے روزگار پربھی اثر پڑا ہے . . .

متعلقہ خبریں