پروڈیوسرز نے دوسری فلم سائن کرنے پر ’اکثر‘ سے نکال دیا تھا، سیلینا جیٹلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)اداکارہ نے کہا کہ جس طرح سے اس معاملے کو نمٹایا گیا انہیں بہت افسوس ہوا۔سیلینا نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں نے ’جوانی دیوانی‘ سائن کرلی تھی جس کی وجہ سے ’اکثر‘ کے پروڈیوسرز نے مجھے فلم چھوڑنے کا کہا۔
یاد رہے کہ 2006 کی فلم اکثر میں سیلینا کی جگہ ادیتا گوسوامی کو کاسٹ کیا گیا تھا۔اب سیلینا آسٹریا میں اپنے خاوند پیٹر ہاگ کے ساتھ رہتی ہیں، ان کے تین بچے ہیں۔
