پنجاب
سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم تحریک انصاف میں شامل
لاہور (قدرت روزنامہ)جھنگ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
انتخابات سے خوفزدہ نون لیگ کے پنجاب میں تتر بتر ہونے کا سلسلہ جاری
جھنگ سے معروف سیاسی شخصیت اور سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات pic.twitter.com/2GDkgFj55e
— PTI (@PTIofficial) March 11, 2023
سابق رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کی تحریک اور منشور کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔