پاکستان

کیا انصاف دہشت گردی، دھمکیوں اور جتھے سے ڈر گیا ہے؟ مریم اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کیا انصاف دہشت گردی، دھمکیوں اور جتھے سے ڈر گیا ہے؟میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان آئین توڑتے اور سازش کرتے ہوئے نہیں ڈرتا، آج ایک چور، کرپٹ، جھوٹا، دہشت گرد کھلے عام گھوم رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں آج اس شخص پر فرد جرم عائد ہونی ہے، سپریم کورٹ نے بھی عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کو آئین کی خلاف ورزی کہا، متعدد سماعتوں میں وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، ریلیف ملتا رہا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالتیں کہتی ہیں کہ ملزم کو گرفتار کر کے پیش کریں، عمران خان ہر فورم پر اپنی بیماری کا رونا رو رہے ہیں، فارن فنڈنگ، ٹیریان اور توشہ خانہ کے جرائم سب کو معلوم ہیں، ایک شخص ڈنڈے، کلاشنکوف اور غلیلیں لے کر عدالت جاتا ہے۔وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پولیس وینز پر پیٹرول بم پھینکے گئے، عدالت جانے والی گاڑی پر ڈنڈے اور اسلحہ لہرا رہا ہے، 65 پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے کو آسانی سے ضمانت مل جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں