اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ خود ہینڈل کرتی ہوں : وینا ملک
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ، ماڈل اور میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ میں اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ خود ہینڈل کرتی ہوں، کوئی دوسرا صحافی یا کوئی اور میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہینڈل نہیں کر رہا۔وینا ملک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر زیادہ تر سیاسی ٹوئٹس دیکھنے کو ملتی ہیں اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اکاؤنٹ پر صرف ان کا نام استعمال کیا جاتا ہے وہ اپنا اکاؤنٹ خود نہیں چلاتی ہیں۔
معروف اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر واضح کیا کہ وہ اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ خود ہینڈل کرتی ہیں اور اس پر ٹوئٹس ان کی اپنی ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ خود اپنے خیالات شیئر کرنا پسند کرتی ہیں اس لیے کوئی دوسرا صحافی یا کوئی اور ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہینڈل نہیں کر رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ میری کوئی ٹیم بھی نہیں ہے لیکن ہمارے ہاں لوگ کچھ زیادہ سوچتے ہیں تو انہیں سوچنے دیں۔