کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے 12 اپریل کو صوبہ بھر کے تمام سکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا .
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبہ بھر میں حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے یومِ شہادت کے موقع پر تمام سرکاری و نجی سکولوں اور کالجوں میں بروز بدھ 12 اپریل یعنی 21 رمضان المبارک کو تعطیل ہوگی .
صوبائی سیکرٹری تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکم نامے کا اطلاق سرکاری و نجی سکولوں اور کالجوں پر یکساں ہوگا .