راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل کا دن اہم اور تاریخی ہو گا، عدلیہ، آئین اور قانون کی فتح ہو گی، جو بھی عدلیہ سے ٹکرائے گا پاش پاش ہو جائے گا .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جو حکومت منی بل منظور نہیں کراسکی وہ حکومت ختم ہوچکی ہے، آرٹیکل 91 کلاز 7 کے تحت صدر حکومت کو فوری اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں، کل کا دن اہم اور تاریخی ہوگا، عدلیہ،آئین اورقانون کی فتح ہوگی، جو بھی عدلیہ سے ٹکرائےگا پاش پاش ہوجائے گا .
الیکشن سارے ہونے ہیں یا پنجاب کے ہوکررہیں گےسماجی اقتصادی اور سیاسی تباہی کا حل صرف الیکشن میں ہے الیکشن ہوں گے توامداد بھی مل جائے گی اسحاق ڈار ہمشہ غلط اعداد و شمار پہنچا کر IMF کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشیش کرتےہیں اس دفعہ اعداد و شمار کی ٹمپرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 26, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم صاحبہ اکیلی آج پاکستان پہنچ جائیں گی، نوازشریف لندن چلے جائیں گے، الیکشن سارے ہونے ہیں یا پنجاب کے،ہوکر رہیں گے، سماجی اقتصادی اور سیاسی تباہی کا حل صرف الیکشن میں ہے، الیکشن ہوں گے تو امداد بھی مل جائے گی .
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا اسحاق ڈار ہمیشہ غلط اعدادوشمار پہنچا کر آئی ایم ایف کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، اس بار اعدادوشمار کی ٹمپرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، آڈیو،ویڈیو ٹیپنگ سے حکومت خود بے نقاب ہورہی ہے، سپریم کورٹ رولز اینڈپروسیجربل پر پہلے ہی سٹے آرڈر دے چکی ہے .
ویڈیوآڈیو ٹیپینگ سےحکومت خودبےنقاب ہورہی ہے مہنگائی اورغربت کےہاتھوں اپریل کےمہینےمیں40سےزیاده آدمیوں نےٹھٹہ کی ساحلی پٹی میں خودکشی کی سپریم کورٹ رولزاینڈپروسیجربل پرپہلےہی سٹےآڈر دےچکی ہےوزیراعظم نے الیکشن فنڈ جاری نہ کرکےآئین شکنی کی وہ سیاسی قربانی کا بہانہ تلاش کر رہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 26, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے الیکشن فنڈ جاری نہ کرکے آئین شکنی کی ،وہ سیاسی قربانی کا بہانہ تلاش کررہے ہیں، مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں اپریل کے مہینے میں 40 سے زائد آدمیوں نے ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں خودکشی کی .