خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے سے علم کی روشنی میں اضافہ ہوگا،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 8ستمبر کو عالمی یوم خواندگی منانے کا مقصد افراد،گروہوں اور معاشرے کے لئے خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ہم اپنی آ نے والی نسلوں کو علم کی روشنی سے بہرہ مند کرسکیں انہوں نے کہا کہ خواندگی ہی وہ بنیادی ذریعہ ہے جس کے ذریعہ افراد کیمونٹی میں،کیمونٹی اور معاشرے اقوام میں اور اقوام عالمی برادری میں مؤثر اور قابل قدر کردار ادا کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج بھی ترقی یافتہ دور میں بالغ افراد میں نا خواندگی کی شرح زیادہ ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے اس سلسلے میں ہمیں مل کر ناخواندگی کی شرح میں کمی لانی ہو گی تاکہ ہم اپنی آ ئند ہ نسلوں کو ایک بہتر مستقبل فراہم کر سکیں اس ضمن میں صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تعلیم کے شعبہ میں بہتری اور جدید تقاضوں کے ہم آ ہنگ اقدامات اٹھا رہی ہے اور صوبے بھر کے تمام علاقوں میں نئی یونیورسٹیز اور کالجز کا قیام، اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور ان میں جدید سہولیات کی فراہمی شامل ہے تاکہ ہمارے بچے تعلیم جیسی نعمت سے بہرہ مند ہو کر ایک اچھے معاشرے کی تکمیل میں اپنا مؤثر اور مثبت کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ دستور پاکستان نے بھی A-25کے تحت ہمیں پابند بنایا ہے کہ ریاست 5سے16سال تک کے عمر کے ہر بچے کو لازمی اور مفت تعلیم دے جس پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے اور انشاء اللہ جلد پاکستان بھی ان ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا جن ممالک میں ناخواندگی کی شرح بہت کم ہے . .

.

متعلقہ خبریں