جمعہ کی نماز کےبعد جب چندے والا ڈبہ میرےسامنے سے گزرا تو میں نے اپنے بٹوے سے نہایت بوسیدہ سا دس کا نوٹ نکال کر ڈبے میں ڈالا

(قدرت روزنامہ)ایک صاحب کہتے ہیں جمعہ کی نماز کےبعد جب چندے والا ڈبہ میرےسامنے سے گزرا تو میں نے اپنے والٹ سے چن کر نہایت بوسیدہ سا دس کا نوٹ ڈبے میں ڈالا . اتنے میں پچھلی لائن سے ایک صاحب نے میرے کندھے کو تھپتھپاتے ہوے ایک کڑک سا ہزار روپے کا نوٹ مجھے پکڑایا جسے میں نے فوراً ڈبے میں ڈال دیا پھر مڑ کر احترامًا اس کی جانب بہت ہی قابل تحسین نظروں سے دیکھا میرےتو حواس تب اڑے جب اس نے مسکراتے ہوئے کہا، بٹوا نکالتے ہوئے آپ کی جیب سے گر گیا تھا احتیاط کیا کریں .

صدقات و خیرات آپ خود نکالا کریں ورنہ خود بھی نکل سکتے ہیں . .

متعلقہ خبریں