ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس 9 مئی کو سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس 9 مئی کو سماعت کیلئے مقرر ہو گیا . چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ارشد شریف کیس کی سماعت کرے گا .


بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں . عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپیشل جے آئی ٹی کو پاکستان کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں