ہنزہ(قدرت روزنامہ) پاکستانی گلوکارہ نوریمہ ریحان برطانیہ کے کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کے بعد اتوار کو ونڈسر کیسل میں منعقد ہونے والے کورونیشن کنسرٹ میں پرفارم کریں گی .
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نوریمہ ریحان نے سوشل میڈیا پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ انہیں برطانیہ کے بادشاہ کی توجپوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع مِلا ہے .
View this post on Instagram
اپنی پوسٹ کی کیپشن میں نوریمہ نے لکھا کہ ’میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میں برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کی تاجپوشی کے کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں . ‘اس شاندار کنسرٹ میں لیونل رچی، کیٹی پیری اور گلوکار اینڈریا بوسیلی سمیت دیگر عالمی شہرت یافتہ گلوکار بھی بھی پرفارم کریں گے .
View this post on Instagram
یاد رہے کہ نوریمہ ریحان بادشاہ اور ملکہ برطانیہ کے تاجپوشی کے کنسرٹ میں اپنے آبائی علاقے ہنزہ کی نمائندگی کرنے کیلئے ثقافتی لباس پہن کر کلاسیکل گانا پیش کریں گی .