گجرات: وین برساتی نالے میں جا گری، 5 افراد ڈوب کرجاں بحق

(قدرت روزنامہ)وین نالے میں گرنے سے 9افراد ڈوب گئے،4 کو زندہ بچا لیا گیا تفصیلات کے مطابق گجرات کے جگو ہیڈ کے قریب وین برساتی نالے میں جا گری، وین میں سوار 9 مسافروں میں سے 4 کو بچا لیا گیا جبکہ 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں . ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ روبینہ کوثر، 25 سالہ شہر بانو، 22 سالہ زینب، 50 سالہ تنویر اور 8 ماہ کی بچی عائشہ شامل ہے .

حادثے کے شکار افراد ایک عزیز کے جنازے میں شرکت کے لیے بھمبھر آزاد کشمیر جا رہے تھے . وین میں موجود تمام افراد کا تعلق واہ کینٹ سے تھا . . .

متعلقہ خبریں