لاہور (قدرت روزنامہ)وی جے کے شعبے سے اداکاری میں قدم رکھنے والی مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں رومانٹک سین کرنا بالکل بھی نہیں پسند . مدیحہ امام نے حال ہی میں جیو نیوز کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی .
انٹرویو کے دوران مدیحہ امام کا بتانا تھا کہ اُنہیں باتوں کا بہت شوق تھا اسی لیے انہوں نے اداکاری کا شعبہ چنا .
View this post on Instagram
مدیحہ امام نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُن کی پہلی تنخواہ 25 ہزار تھی اور اُنہیں یہ رقم ملی ہی نہیں تھی .
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے بعد پیسے نہ ملنے کے اس واقعے سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا، اُنہیں دوسری بار پروجیکٹ کرنے کے اچھے خاصے پیسے ملے تھے جس سے انہوں نے سب گھر والوں کو تحفے دیے تھے .
View this post on Instagram
ڈرامہ سیریل ’مقدر‘ کی مرکزی اداکارہ نے شو کے دوران مزید بتایا کہ اُنہیں رومانٹک سین کرنا بالکل نہیں پسند، مدیحہ امام نے کہا کہ ڈرامے میں رومانٹک سین ہونے ہی نہیں چاہئیں، عوام کو خود کو سمجھ لینا چاہیے کہ کہانی میں آگے کیا ہوا .