پاکستان
سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر نیب کا موقف سامنے آ گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر نیب کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔نیب نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ میں کرپشن کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق عمران خان نے نیب کے طلبی نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا، ان کی گرفتاری نیب آرڈیننس اور قانون کے عین مطابق ہے۔