مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوںنے چائے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے چائے کی قیمتوں میں 10سے30روپے اضافہ کر دیا . بتایا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنی کے95گرام پیک کی قیمت120روپے سے بڑھ کر 130روپے،ملٹی نیشنل کمپنی کے190گرام کے پیک کی قیمت230سے بڑھ کر250روپے کر دی گئی .

علاوہ ازیںمقامی کمپنی کے 250گرام چائے کے پیک کی قیمت220روپے سے بڑھا کر250 کر دی گئی . چائے کی قیمتوں میں فی کلو 100روپے سے130روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا . .

متعلقہ خبریں