موٹرسائیکل سواروں کی سرعام بازار میں خاتون سے چھیڑ خانی

چنیوٹ(قدرت روزنامہ) لاہور کے بعد چنیوٹ میں موٹرسائیکل سواروں کی سرعام بازار میں خاتون سے چھیڑ خانی کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم بہادر خاتون نے نوجوان کی پھینٹی لگا دی . تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ لالیاں کے مبن بازار جامع مسجد روڈ پر موٹرسائیکل سوار اوباشوں نے چھیڑ خانی کی تو خاتون نے بھی سربازار میں ان پر تھپڑوں کی بارش کر دی .

ڈی پی او چنیوٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزموں کو سراغ لگا کر ان میں سے ایک کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے . ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش کے لیے پولیس نے چھاپے مارنا بھی شروع کر دئیے ہیں . پولیس کے مطابق بازار میں خاتون سے چھیڑخانی کرنے والے ملزمان کے نام سیف اللہ اور سکندر ہیں . ڈی پی او چنیوٹ کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف دفعات کے تحت تھانی لالیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے . ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے جب کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں . دوسری جانب چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر 247 برال میں مبینہ طور پر دوست نے غیرت کے نام پر مبینہ دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا . شاہد اقبال نے محسن علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر 247 برال میں مبینہ طور پر دوست نے غیرت کے نام پر دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا . مبینہ طور پر شاہد اقبال محسن علی کو گھر سے ورغلا کر لے گیا کہ کہیں باہر کام جانا ہے اور گاؤں سے باہر نکل کر اس کی کمر میں گولیاں مار دیں جس سے محسن علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا.ا . .

متعلقہ خبریں