بھائی نے میکے آئی دو بہنوں کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا

میانوالی(قدرت روزنامہ) میانوالی میں بھائی نے دو بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا . تفصیلات کے مطابق میانوالی میں دہرے قتل کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر بھائی نے دو شادی شدہ بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا .

قتل کا واقعہ پپلاں شہر کے محلہ طارق آباد میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر راحیل شیخ نامی نوجوان نے دو بہنوں کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا . ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں شادی شدہ تھیں اور کافی عرصے سے سسرالیوں سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھیں . ملزم قتل کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا . پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں . اس سے قبل راجن پور میں غیرت کے نام پر دو بہنیں قتل کر دی گئیں . سگے بھائی نے غیرت کے نام پر دو بہنوں کی زندگی کا خاتمہ کر دیا . راجن پور کے علاقے کچہ میانوالی نمبر 2 میں سگے بھائی نے دو بہنوں زاہدہ اور مالو کو شک کی بناء پر کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا . واضح رہے کہ رسم و رواج کسی بھی معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں اور ان کی بدولت معاشرے کے مہذہب ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے . تاہم ہمارے ہاں بدقسمتی سے کچھ فرسودہ روایات جیسے ونی، غیرت کے نام پر قتل، کم عمری کی شادیاں وغیرہ اپنی جڑیں اس قدر مضبوط کر چکی ہیں کہ ان سے جان چھڑوانا ناممکن ہوتا جا رہا ہے . دکھ کی بات یہ ہے کہ فرسودہ روایات کی زد میں ہمیشہ عورت ہی آتی ہے . پاکستان میں ایسے علاقے بھی موجود ہیں جہاں آج بھی خواتیں بنیادی تعلیم سے ہی محروم ہیں . خواتین کو ہمیشہ مردوں کے مقابلے میں برابر کے حقوق کبھی ملے ہی نہیں ہیں . کیوں کہ پاکستان کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں عورتوں کو مردوں کے سامنے کم تر سمجھا جاتا ہے . ان کا یہ خیال ہے کہ عورت گھر کے کاموں تک محدود ہے . پاکستان میں ایسے علاقے ہیں جہاں آج بھی لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت عورتوں کی وجہ سے کی جاتی ہے . کچھ پاکستان کے قبائلی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں آج بھی اس رسم کا سلسلہ عروج پر ہے . . .

متعلقہ خبریں