ایڈیشنل آئی جی موٹروے گاڑی پر فائرنگ سے زخمی، بھائی جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں فتح جنگ انٹرچینج کے قریب اے آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ان بھائی جاں بحق جبکہ اے آئی جی سجاد افضل آفریدی زخمی ہوگئے . نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ نصیرآباد کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایڈیشنل آئی جی ‏موٹروے سجاد افضل کی گاڑی کو نشانہ بنایا .

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ا ن کے بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے جبکہ اے آئی جی سجاد افضل آفریدی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا . پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں . . .

متعلقہ خبریں